بغداد۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکومت نے پہلی مرتبہ ایک خاتون ذکری محمد علوش کو بغداد کی مئیر مقرر کیا ہے۔ذکری علوش پیشے کے اعتبار سے سیول انجینئر اور وزارتِ اعلیٰ تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ وہ عراق بھر میں میئر کے عہدہ پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان کا عہدہ کابینہ کے وزیر کے برابر ہوگا اور وہ براہ راست وزیراعظم حیدرالعبادی کے تحت کام کریں گی۔وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں ۔ عراقی حکومت کے ترجمان رفید جبوری نے ہفتہ کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ وزیراعظم عبادی نے بغداد کے میئر نعیم عبعوب کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر ذکری علوش کو مقرر کیا ہے۔