دیہی پوسٹل ملازمین کا حتجاج

کاماریڈی۔ 13مارچ( فیکس ) دیہی پوسٹل ملازمین اپنے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہیڈ پوسٹ آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا ہے ۔ محکمہ پوسٹ کا ای ڈی ڈپارٹمنٹ ہڑتال کرنے کے باعث پوسٹل کے کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ اس دھرنے میں یونین کے قائدین کے علاوہ دیہی ملازمین نے بھی حصہ لیا ہے ۔ وینین کے قائدین مسٹر آر راج ریڈی ‘ سید یوسف علی ‘ این بالراج ‘ساگر ‘ ایم اے رحیم برانچ پوسٹ ماسٹر نے کہاکہ دیہی پوسٹل ملازمین کے دیرینہ مسائل کی فوری یکسوئی کی جائے ۔