دیہی عوام کو الکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق شعوربیداری پروگرام

یلاریڈی۔/26 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات کے رائے دہندوں کو ووٹنگ مشینوں سے متعلق شعور بیدار کرنے کی غرض سے عہدیدار روزانہ تین مواضعات کا دورہ کرکے عوام کو الکٹرانک ووٹنگ مشین کے تعلق سے شعور دلانے کا کام آج چہارشنبہ سے آغاز کئے ہیں۔ یلاریڈی تحصیلدار مسٹر انجیا نے بتایا کہ منڈل میں روز تین مواضعات کی عوام کو EVM کے بارے میں شعور دلایا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو طلب کیا گیا اور رائے دہی کا نمونہ پیش کیا گیا۔ یلاریڈی میں چار دنوں تک مختلف مواضعات کا دورہ کیا جائے گا۔ آج یلاریڈی ، کلیاتی اور تماریڈی میں EVM سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مختلف قائدین کے ساتھ عہدیدار بھی موجود تھے۔