دیہی علاقوں کے اسکولو ںاور آنگن واڑیوں میں بیت الخلاء کی تعمیر

نئی دہلی ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر دیہی ترقی نتن گڈکری نے تمام پارلیمنٹرینس کو مکتوب لکھتے ہوئے درخواست کی ہیکہ وہ اپنے ایم پی فنڈ سے دیہی علاقوں کے مکانات، اسکولوں اور آنگن واڑیوں میں بیت الخلاء تعمیر کریں۔ وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ پر ایم پی فنڈ کو استعمال کرنے کا مشورہ دینے کے چند دن بعد نتن گڈکری نے تمام ایم پیز کو مکتوب لکھا ہے اور 2019ء تک ہر گاؤں میں بیت الخلاؤں کی تعمیر کو یقینی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

بدایوں عصمت ریزی کیس
بی جے پی پر اکھیلیش یادو کی تنقید
لکھنؤ ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بدایوں میں دو لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعہ پر سی بی آئی کی جانب سے شبہ ظاہر کرنے کے بعد چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ پارٹی اس مسئلہ کو اچھالتے ہوئے یو پی کی بہنوں کو بدنام کررہی ہے۔ اکھیلیش یادو نے بدایوں واقعہ کا حوالہ دیا جس میں دو رشتے کی بہنیں مئی کے آخری ہفتہ میں ایک درخت سے پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔