بودھن ۔ 27 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نظام آباد یوگتا رانا نے یہاں بودھن میں ڈیویژن سطح کے عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوچھ بھارت اسکیم کے تحت دیہی سطح پر ہر گھر میں انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کو یقینی بنانے دیہی علاقوں میں موجود خواتین کی تنظیموں کے علاوہ رضاکارانہ و فلاحی ایجنسیوں کا تعاون حاصل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ شریمتی بوگتا رانا نے کہا دیہاتوں میں سورج طلوع ہونے سے قبل یا غروب آفتاب کے بعد ہی خواتین کھلے میدانوں میں رفع حاجت سے فارغ ہوتی ہیں ۔ دن کے اوقات میں مسلسل روکے رکھنے کے باعث خواتین کی صحت متاثر ہوتی ہے اور وہ وقت سے پہلے ضعیف نظر آتی ہیں اس اجلاس میں موجود عہدیداروں سے دیہی علاقوں میں صد فیصد سوچھ بھارت اسکیم کو کامیاب بنانے اجتماعی طور پر حلف لیا اس اجلاس میں آر ڈی او بودھن شیام لعل پرساد کے علاوہ بارہ منڈلوں کے تحصیلدار ، MPDO اور عوامی قائدین نے شرکت کی ۔