ورنگل /31 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ورنگل کی ترقی کیلئے کوشش کی جائے گی ۔ دیہی بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے شعور بیدار کیا جائے گا ۔ یتیم طلبہ کو سماج میں برابر کا حق دلوانے اور ان کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ کوآرڈینیٹر لیڈ انڈیا 2020 انیل جیوتی ریڈی نے ہوٹل لینڈ مارک نکل گٹہ میں اخباری نمائندوں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جیوتی ریڈی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر لیڈ انڈیا 2020 نے مزید کہا کہ گاؤں کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ترقی کے مواقع نہیں ہیں ۔ گذشتہ 20 سالوں سے ان کا تعلیمی معیار ویسا ہی ہے جن مسائل سے وہ پہلے دو چار تھے، آج بھی ان ہی مسائل سے دوچار ہیں ۔ ان طلبہ کے اندر خود اعتمادی پیدا کرتے ہوئے ان کے تعلیمی معیار کو اونچا کرنے کی ضرورت ہے علاوہ اس کے گاؤں کے یتیم بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملک میں 8 کروڑ یتیم بچے ہیں ۔
جنوری کے ماہ میں ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا ۔ 6 تا 10 ویں جماعت کے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہونے کیلئے گاؤں میں لیڈ انڈیا کے تحت کام کیا جارہا ہے ۔ جس کے اچھے نتائج بھی برآمد ہونے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جائے گی ۔ جس کیلئے حیدرآباد اندرا پارک اور دہلی جنتر منتر پر دھرنا بھی دیا جائے گا تاکہ حکومت اس جانب فوری توجہ دیں ۔ اس ضمن میں 29 اگست کو یتیموں کے دن پر ورنگل میں پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں سابقہ صدر جمہوریہ ہند عبدالکلام کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ دیہاتوں کے طلبہ جو اعلی نشانات حاصل کریں گے ان میں ہمت افزائی پیدا کرنے کیلئے نقد انعامات سے نوازا جائے گا ۔
گذشتہ کچھ سالوں سے ورنگل کے گاؤں میں لیڈ انڈیا کے تحت سرکاری مدارس میں کام جاری ہیں جس کے بہترین نتائج بھی آرہے ہیں ۔ اس کام کو مزید توسیع دی جارہی ہے ۔ ملک میں نربھے قانون بنانے کے بعد آئے دن خواتین پر حملہ ہو رہے ہیں ۔ گاؤں کی طالبات مدارس جانے سے ڈر محسوس کر رہی ہیں ۔ نوجوانوں کی سونچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔