دیگلور میں عازمین حج کی وداعی تقریب

دیگلور 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا ابوالکلام آزاد ہائی اسکول جونیر کالج میں عازمین حج کی روانگی سے قبل ایک وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے فرزند شیخ رفیق احمد سوپر وائزر اور محمد مجاہد اجمل لکچرر کی معہ اسٹاف و پرنسپل سید قاضی انصار علی ارمان پرنسپل نے گلپوشی کی۔ اس کے بعد نوشین فاطمہ شیخ متین دہم جماعت کی طالبہ اور کثیر طالباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کی گلپوشی کی ۔ جناب انصار علی پرنسپل و جوائنٹ سکریٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کی سعادت مندی خوش نصیب لوگوں کو حاصل ہوتی ہے۔ حج کے سفر میں دقتوں کا سامنا ہوتا تھا‘ آج حج آسان ہوگیا ہے، انہوں نے عازمین کو حج کے تقاضوں کو پورا کرنے کی تلقین کی۔ محمد مجاہد اجمل نے کہا کہ حج سب کو نصیب نہیں ہوتا ہے جب اللہ تعالی جسے توفیق دیتا ہے تو وہ حج کرلیتا ہے ۔ بد نصیب ہے وہ لوگ جو صاحب نصاب رہنے کے باوجود حج کو نہیں جاتے، عازمین حج جب پورے ارکان کے ساتھ حج کرلیتا ہے تو اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ محمد مقبول احمد لکچرر نے عازمین حج سے کہا کہ مقدس جگہ جارہے ہیںوہ اُمت مسلمہ کیلئے دعا کریں۔ محمد تحسین مدرس نے کہا کہ فریضہ حج سعادت مندی، نیک بندی، اخلاص کاد رس دیتا ہے۔ غوثیہ سلطانہ اکرام الحق نے بھی خطاب کیا۔