جمعرات , دسمبر 12 2024

دیگلور اور بلولی تعلقہ جات ، دو دنوں سے تاریکی میں

132 کے وی برقی اسٹیشن کو جوڑنے والے دو تا تین برقی کھمبے گر گئے ، عوام کو مشکلات

دیگلور ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : دیگلور اور بلولی تعلقہ جات دو دنوں سے مکمل اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں جب کہ دیگلور ( خانہ پور ) کو 132 کے وی برقی اسٹیشن کو جوڑنے والے دو تا تین مین گڈرس ٹاور اچانک گر گئے ۔ جس کی وجہ سے دیگلور کو آنے والی مین ٹاور لائن قبل ازیں سنگل اسکواڈ کے ذریعہ ناندیڑ سے برقی سربراہ کی جاتی تھی ۔ لیکن آئے دن برقی کی مانگ و بڑھتی ضرورتوں کے سبب دن بدن برقی کا وولٹیج گرتا جارہا ہے ۔ جس کے سبب کھاپر کھیڑا ، پرلی تا ناندیڑ سے دیگلور ( خانہ پور ) 132 کے وی اسٹیشن کے لیے ڈبل اسکواڈ برقی لائن کا تعمیری جوڑنے کا کام چالو ہے ۔ الندی ۔ سوگاوں مواضعات کے دامن ( کھیتوں ) میں سے ٹاور پولس گذرتے ہیں ۔ اس طرح سے پرسوں 12 اپریل کو ان ڈبل اسکواڈ کے کنڈکٹرس ہیوی برقی وائر تار ٹریکٹرس کے ذریعے ٹاور پر چڑھانے کے دوران یہ ٹاور پولس وائر کا لوڈ نہیں سنبھال پانے کے باعث دو تا تین ٹاور زمین دوز ہوگئے ۔ ادھر بڑھتی گرمی کی تمازت 42 تا 43 ڈگری درجہ حرارت ) برقی کی بڑھتی مانگ لوڈ کہاں برداشت ہوتا آئے دن برقی لائنس مسدود ہوجارہے ہیں ۔ ٹرانسفرس 5-5 میگاواٹ کے بھی لوڈ برداشت نہیں کررہے ہیں ۔ جس کے باعث سارا شہر ہی نہیں پڑوسی تعلقہ بلولی کے کھتسگاوں ، سگرولی ، تملور ، نرنگل ، نرسی تمام بی 33 کے وی سب اسٹیشن تاریکی کا شکار ہیں ۔ برقی کے اعلیٰ حکام سے مسلسل ربط کرنے پر ’ اوپر سے ہی لائن مسدود ہے ‘ کا جواب مل رہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT