نئی دہلی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس پارٹی کا چیف جسٹس آف انڈیا کی سرزنش کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ جبکہ اس کی مواخذہ تحریک نائب صدرجمہوریہ و صدرنشین راجیہ سبھا ایم وینکیا نائیڈو نے مسترد کردی ہے، اپنے ’’مستقبل کی خودکشی کا اقدام ‘‘ ہوگا۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کانگریس کی جانب سے وینکیا نائیڈو کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فیس بک پر اپنا تبصرہ شائع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے زیراثر عدالتی تنازعات کو پارلیمانی طریقہ کار میں شامل کرنے کا رجحان پیدا ہوجائے گا۔