دیور کی ہراسانی سے دل برداشتہ بھاوج کی خودکشی

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز)دیور کی مبینہ ہراسانی اور حق تلفی سے دلبرداشتہ بھاوج نے خودکشی کرلی ۔ آصف نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس سب انسپکٹر مسٹر اوپیندر کے مطابق 30 سالہ بھاگیہ لکشمی جو زیبا باغ علاقہ کے ساکن دیویندر کی بیوی تھی۔ شوہر کی موت کے بعد آصف نگر رہنے لگی تھی اس خاتون کا سسرال ضلع محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ خاتون گذشتہ چند سالوں سے بیمار تھی اور دیور کی روزآنہ کی ہراسانی سے تنگ آکر بھاگیہ لکشمی نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور چند گھنٹوں بعد فوت ہوگئی ۔ لکشمی کو جائیدادوں میں حصہ دینے کیلئے اس کا دیور مبینہ طور پر رکاوٹ بن گیا تھا اور اس خاتون کو پریشان کررہا تھا ۔