دیورکنڈہ ۔ 6 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر کے جیت کمار ریڈی کمشنر نگر پنچایت دیورکنڈہ نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نگر پنچایت کے انتخابات 30 مارچ کو منعقد ہونگے اور ان انتخابات کیلئے رائے دہی کے اوقات صبح 7 بجے سے 5 بجے شام تک رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات پارٹی اساس پر ہی منعقد ہوں گے ۔ اور انتخابات کی رائے دہی بروز اتوار 30 مارچ کو منعقد ہوگی اور رائے شماری ( ووٹوں کی گنتی ) 8 اپریل کو کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نگر پنچایت کیلئے 10 مارچ تا 14 مارچ پرچہ نامزدگی کے ادخال کی تاریخ ہوگی ۔ پرچہ جات نامزدگی کی جانچ 15 مارچ کو کی جائے گی اور پرچہ نامزدگی سے دستبرداری 8 مارچ تک کی جاسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نگر پنچایت دیورکنڈہ کو ایس ٹی خاتون امیدوار کیلئے مختص کیا گیا ۔ جبکہ وارڈ (1) ایس سی جنرل ، وارڈ (2) جنرل ، وارڈ 3 جنرل خواتین ، وارڈ 4 جنرل خواتین ، وارڈ 5 ایس سی خواتین ، وارڈ 6 بی سی جنرل ، وارڈ 7 جنرل خواتین ، وارڈہ 8 ایس ٹی جنرل ، وارڈ9 ایس ٹی جنرل ، وارڈ 10 جنرل ، وارڈ 11 جنرل خواتین ، وارڈ 12 ایس ٹی خواتین ، وارڈ 14 – 13 بی سی جنرل ، وارڈ 15 جنرل ، وارڈ 16 بی سی خواتین ، وارڈ 17 جنرل خواتین ، وارڈ 18 بی سی خواتین ، وارڈ 19 بی سی جنرل ، وارڈ 20 بی سی خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔