اننت پور 9 مارچ (این ایس ایس ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر جے سی دیواکر ریڈی نے آج تلگودیشم پارٹی کے صدر چندرا بابو نائیڈو کی بھر پور ستائش کی اور کہا کہ نائیڈو کی باصلاحیت لیڈر ہیں جو ریاست کی ترقی کیلئے کچھ کرسکتے ہیں۔ اوراوا کنڈہ میں کانگریس ورکرس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیواکر ریڈی نے تلگودیشم پارٹی کے صدر کی ستائش کی اور وائی ایس کانگریس پارٹی کے لیڈر جگن موہن ریڈی پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تبدیلیوں کے بعد ریاست 25 سال پیچھے چلی گئی ہے اور موجودہ صورتحال میں صرف چندرا بابو نائیڈو ہی ریاست کو بچاسکتے ہیں ۔انہیں بابو کی قیادت پر بھروسہ ہیں اور وہی سیما آندھرا ریاست کو ترقی دے سکتے ہیں۔