دیوالی کے موقع پر آتشبازی سے 25 افراد کی آنکھیں متاثر

حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) دیوالی کے دوران آتش بازی کے نتیجہ میں 25 افراد بشمول کم عمر بچوں کی آنکھیں متاثر ہوگئے ۔ سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل میں ڈاکٹروں نے  15 افراد کا بشمول 4 کم عمر بچوں کا علاج کیا جن کی آنکھیں آتش بازی سے متاثر تھیں ۔ انہیں شریک کیا گیا تھا اور ان کی آنکھوں کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ 11 افراد کو آوٹ پیشنٹ کی حیثیت سے علاج کیا گیا ۔ عثمانیہ ہاسپٹل میں آتش بازی سے متاثر 10 افراد کا علاج کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ آتش بازی کے سبب آنکھیں متاثر ہونے کی شکایت پر دواخانہ رجوع ہونے پر ان کا طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں معمولی سی علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔