دیوار گرنے سے دو مزدور ہلاک

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)پرانا شہر کے علاقہ حسینی علم میں پیش آئے ایک واقعہ میں عمارت منہدم کرنے کے دوران دیوار گرنے سے دو مزدور برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب چوک تگاری کا ناکہ کے قریب واقع راجستھان ہندی ودیالیہ سے متصل رام کرشنا پنڈت کی دو منزلہ عمارت کو منہدم کرنے کیلئے کنٹراکٹر پرساد اور سرینواس کو کنٹراکٹ دیاگیا۔ یہ دونوں چکڑ پلی لیبر اڈہ سے 8 مزدوروں کو یہاں منتقل کیا اور عمارت کی دوسری منزل منہدم کرنے کا کام شروع کیا اور اسی دوران اینٹ کی دیوار دو مزدور 22سالہ رامو اور 26سالہ سریش پر گر پڑی اس حادثہ میں دونوں مزدور برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ رامو اور سریش آپس میں رشتہ دار تھے اور مزدوری کا کام کیا کرتے تھے۔ حسینی علم پولیس نے نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور عمارت کے مالک کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔