دیوار منہدم ہونے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں دیوار منہدم ہونے سے ایک شخص فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 21 سالہ رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کے پی ایچ بی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل دیوار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ رمیش دیوار منہدمہ ہونے سے شدید زخمی ہوگیا تھا کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔