دین و مذہب کا تصور افکار صالحہ و عقائد صحیحہ کے بغیر ممکن نہیں

حیدرآباد /2 اپریل ( پریس نوٹ ) تعلیمی کمیٹی کل ہند دعوت اہل سنت و جماعت کے صدر مولانا حافظ محمد عبیداللہ فہیم قادری ملتانی ، مولانا قاضی سید لطیف علی قادری معتمد تعلیمی کمیٹی اور مولانا محمد محی الدین قادری نائب معتمد تعلیمی کمیٹی نے بتایا کہ دعوت اہل سنت و جماعت فروغ عقائد اہل سنت و جماعت میں مسلسل مصروف عمل ہے کیونکہ افکار و عقائد پر دین و مذہب کی بنیاد قائم رہتی ہے اور افکار صالحہ اور عقائد صحیحہ کے اظہار و اقرار کے بغیر کوئی بشر ایمان زندگی گذار نہیں سکتا ۔ اسی لئے دعوت اہل سنت و جماعت علماء و مشائخ عظام کے تعاون سے ملت اسلامیہ بالخصوص نوجوانوں میں عقائد اہل سنت و جماعت کے عقائد کو فروغ دینے کی کوشش میں مصروف ہے تاکہ نوجوان ملت گمراہ فرقوں کے باتوں میں نہ آئیں اور اپنے ایمان کی حفاظت کرسکیں ۔

دعوت اہل و سنت و جماعت مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ کی سرپرستی میں 2007 سے کام کر رہی ہے ۔ کل ہند دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام حضرت شیخ الاسلام حضرت مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ بانی جامعہ نظامیہ کے صد سالہ عرس شریف کے موقع پر اردو مسکن ہال خلوت میں تین روزہ توسیعی خطبات کا 5، 6، 7 اپریل کو 7 بجے شام تا 9 بجے شب اہتمام کیا گیا ہے ۔ اجلاس اول 5 اپریل کو بعنوان حضرت شیخ الاسلام ، شخصیت ، خدمات ، افکار پر مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد توسیعی لکچر دیں گے ۔ اجلاس دوم 6 اپریل کو بعنوان حضرت شیخ الاسلام بحیثیت ترجمان شریعت و طریقت پر مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری توسیعی لکچرر دیں گے جبکہ اجلاس سوم 7 اپریل کو بعنوان حضرت شیخ الاسلام بحیثیت سیرت نگار ، محقق ، شاعر پر مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل کا توسیعی لکچرر ہوگا ۔