کریم نگر /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سروا شکھشا ابھیان کریم نگر کی جانب سے دینی مدارس میں عصری تعلیم کا درس دینے کیلئے اکیڈیمک انسٹرکٹرس سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ مسٹر بی راجہ مولی ضلعی پراجکٹ آفیسر سروا شکھشا ابھیان کریم نگر کے اطلاع کے بموجب دینی مدارس میں عصری تعلیم کا درس دینے کیلئے اکیڈیمک انسٹرکٹرس 2014-2015 کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ دینی مدارس میں عصری تعلیم عصری تعلیم کا درس دینے کیلئے اکیڈیمک انسٹرکٹرس کی کم از کم تعلیمی قابلیت ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، ٹی ٹی سی کامیاب ہوں ۔ درخواست 31 اگست 2014 تک اپنے اسناد کی زیراکس دفتر سروا شکھشا ابھیان کریم نگر پر داخل کریں ۔ اکیڈیمک انٹرکٹرس کو ماہانہ 5000 روپئے انوروریم دیا جائے گا ۔ درخواست دفتر ضلعی پراجکٹ سروا شکھشا ابھیان کریم نگر پر دفتر کے کار اوقات سے حاصل کریں اور یکم ستمبر 2014 سے قبل داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے افضل محی الدین AAMO اردو 9908690647 کے فون نمبر پر ربط قائم کریں ۔