گلبرگہ ۔19نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ انوارالاسلام خواجہ کالونی گلبرگہ کے زیر اہتمام ۱۳واں جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و فضلیت ،بمقام میجسٹک گارڈن فنکشن ہال، رنگ روڈ، گلبرگہ ،برائے خواتین و طالبات منعقد ہو ا جسکی نگرانی محترمہ پیرانی ماںصاحبہ اہلیہ حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ شیخ روضہ گلبرگہ اورصدارت محترمہ پیرانی ماں صاحبہ اہلیہ حضرت سجادہ نشین صاحبقبلہ بارگاہحضرت خواجہ گنج بخش روضہ خرد گلبرگہ نے کی۔بطور مہمانان خصوصی محترمہ اہلیہ سید ندیم بابا برادر سجادہ نشین روضہ خرد گلبرگہ محترمہ اہلیہ سید اویس بابا صاحب برادر سجادہ نشین روضہ خرد گلبرگہ نے شرکت کی‘ جلسہ کا آغاز عالمہ صالحہ خانم کی تلاوت کلام پاک سے ہو ا عالمہ صادیقہ ثمرین انواری نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا جب کہ زہرہ جبین ،کنیز فاطمہ ،عالیہ خانم طالبات مدرسہ ہذا نے ہدیہ نعت شریف پیش کیا ۔ابتداء میں علم دین کی ضرورت پر عربی زبان میں قاریہ عزیزہ سلطانہ نے تقریر کی۔ عالمہ اُم لبینہ نائلہ نے قرآن و حدیث و فقہ کو سمجھنے کے لئے زبان عربی پر عبور و وقفیت پر اُردو زبان میں تقریر کی۔قاریہ اُم عمارہ نسیبہ متعلمہ ٹیپو سلطان یو نانی میڈیکل کالج گلبرگہ نے انگریزی زبان میں تجوید کی اہمیت پراظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا کہ صحیح تلاوت قرآن مجید کے لئے تجوید کا سیکھنا ضروری ہے ۔نشاط فاطمہ طالبہ مدرسہ ہذا نے بہ زبان کنڑا سیر ت نبوی ﷺ مختصر انداز میں پیش کیا ۔ نگران جلسہ و صدر جلسہ کے دست مبارک سے اس نو ارنی علمی روحانی پر فیض مو قع پر جملہ 147اسناد کی تقسیم عمل میں آئی جسمیں اسناد فاضل 6،عالم7،مولوی8،ڈپلومہ عربی 29،اہل خدمات شرعیہ 19حفظ قرآن 3قرأ ت 75شامل ہیں امتیازی اور درجہ اول امتحانات میں کامیاب طالبات کو انعامات سے نوازا کیا ۔اس مو قع پرمہمان مقررہ ڈاکٹر مفتیہ محمد ی نور صباء مئو مناتی صاحبہ،صدر معلمہ مدرسہ خدیجہ الکبریٰ رائچور نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے پُر فتن ماحو ل میں صالح اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے خواتین و طالبات کا دینی علم سے آراستہ ہو نا ضروری ہے اور دارین کی کامیابی اسی میں مضمر ہے مفتیہ صاحبہ نے مو لانا شاہ محمد اسماعیل مدثر القادری مدیر مدرسہ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اتنی کثیر تعداد میں اسناد کی تقسیم و طالبات کی فاضل جماعت کی تکمیل ایک بڑا کارنامہ قرار دیا ۔ڈاکٹر صاحبہ نے سامعات کو ترغیب دی کہ نمازوں کی پابندی اور تلاوت قرآن مجید باتجوید پڑھیں ۔اور اپنے عقائد صحیحہ اہلسنت والجماعت پر قائم رہتے ہو ئے بد عقیدگی سے بچیں اور دوسروں کو بچائیں ،انہو ں نے مزید کہا کہ اس طر ح کے سنی دینی اجتماعات میں کثیر تعداد میں شرکت کر یں مدرسہ انوارالاسلام میں اپنے نو نہالوں کو دینی علم و تربیت کے لئے ضرورروانہ کر یں ۔عالمہ سائرہ خانم مومناتی نے بحسن خوبی نظامت انجام دیں ۔آخر میں مدرسہ ہذا کی طالبات نے صلوٰ ۃ و سلام بہ قیام پیش کیانگرانہ جلسہ کی دُعاء و فاتحہ پر جلسہ کااختتام عمل میں آیا ۔اس مو قع پر سرپرست طالبات ،اسلامی خواتین کی کثیر تعداد سے میجسٹک گارڈن فنکشن ہال، رنگ روڈ،گلبرگہ اپنی کوتاہ دامنی کی شکایت کر رہا تھا ۔