حیدرآباد 4 اپریل (راست)مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام 5 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد چار چمن جہاں نما میں مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری دینی نورانی اجتماع سے مخاطب کریں گے اور بعد نماز عشاء دارالعلوم سیف الاسلام مسجد تیغ چوک خلوت دینی تعلیمی و تربیتی نورانی اجتماع ہوگا ۔ مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نور ی نگرانی کریں گے ۔ مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی مخاطب کریں گے ۔
٭٭صلاح الدین عفان سکریٹری درسگاہ جہاد و شہادت کی اطلاع کے بموجب 5 اپریل کو 2.30 بجے دن مرکزی دفتر مغل پورہ میں ہفتہ واری اجتماع منعقد ہوگا ۔ حافظ عبدالرحمن کی تلاوت قرآن و ترجمانی کے بعد خالد سیف اللہ و امیر درسگاہ محمد عبدالماجد کے خطابات ہوں گے ۔
٭٭کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام 5 اپریل 10 بجے صبح پہلے مرکزی اہل سنت جامع مسجد افضل گنج زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت مرکزی سنی اجتماع منعقد ہوگا جس میں مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ قادری و چشتی قرأت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے جناب محمد بن ابو بکر نعت شریف پیش کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد امجد نقشبندی اور صدر محترم باطل فرقوں کا رد اور امام اہل سنت بانی جامعہ نظامیہ کے زیر عنوان خطابات کریں گے ۔