حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( راست ) : خانقاہ رفاعیہ رنمست پورہ میں ہفتہ واری دینی اجتماع و مجلس حلقہ ذکر اللہ بروز جمعہ بعد نماز عصر زیر صدارت مولانا صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری ثانی مقرر ہے ،مولوی سید محمد صمد حسینی المعروف ولی اللہ شاہ صوفی قادری نگرانی کریں گے ۔۔
٭٭ دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام دینی و اصلاحی اجتماعات بروز جمعہ چارمینار لاڈ بازار مسجد محمدی جلو خانہ میں بعد نماز عصر مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی ، فاطمہ نگر وٹے پلی مدرسہ نور الحسنات میں بعد نماز عصر مولانا محمد حیدر معین الدین ، پہاڑی میر محمود نظامیہ کالونی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں بعد نماز فجر مولانا محمد عبدالعظیم نقشبندی قادری ، دانا پور ایل بی نگر مسجد نور میں مولانا اکبر علی جاوید بعد نماز فجر و بعد نماز عصر ، یاقوت پورہ چھاونی نادے علی بیگ مسجد نور الاصفیاء میں مولانا حافظ محمد خاں غوری چشتی بعد نماز فجر و بعد نماز عصر ، ضیا گوڑہ سبزی منڈی مسجد نور میں بعد نماز عصر مولانا شاہ محمد محسن خاں قادری کے خطابات ہونگے ۔۔