دہی میں کجریوال کی تصاویرکے اشتہارات ہٹادیئے جائیں گے

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی تصاویر سے آراستہ بڑے بڑے ہورڈنگ اور اشتہارات بہت جلد سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہٹا دیئے جائیں گے۔ حکومت دہلی نے کل ہی ایک پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے اشتہار جاری کیا ہے جس میں چیف منسٹر نے عوام سے کہا ہیکہ بدعنوانیوں اور رشوت خوری کے خلاف جدوجہد کریں۔ سپریم کورٹ سے سرکاری اشتہارات میں صدرجمہوریہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف انڈیا کے سواء دیگر لیڈروں کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے پیش نظر دہلی میں پرنٹ ایڈس ہٹا دیئے جائیں گے۔