اجزاء : بیسن دیڑھ کپ ، کھانے کا سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ ، نمک حسب ذائقہ ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ، تیل : فرائی کرنے کیلئے ، چینی : دو کھانے کے چمچ ۔ چاٹ مسالہ آدھا کھانے کا چمچ دہی ایک پاؤ ۔
ترکیب : ایک پیالے میں بیسن ، کھانے کا سوڈا اور کٹی لال مرچ ڈال کر مکس کریں اور پانی شامل کرکے قدرے گاڑھا آمیزہ بنالیں ۔ اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں فرائی کرلیں ۔سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور بڑے نرم ہوجائیں ۔ دہی پھینٹ کر اس میں نمک ، کٹی لال مرچ ، چاٹ مسالہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں ۔ بڑے ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں ۔ چاٹ مسالہ، کٹی لال مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں ۔