کیرامیری۔/11فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جینو ر منڈل کے موضع پوچم لودی کے گورنمنٹ آشرم ہائی اسکول کے دہم جماعت کا طالب علم رام چندر 17))سالہ بیماری سے فوت ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آشرم ہائی اسکول کے صدر مدرس وشوناتھ نے بتایا کہ دہم جماعت کا طالب علم رام چندر ماہ جنوری میں سنکراتری تعطیلات میں اپنے مکان گیا ۔اور 20 جنوری کو اپنے مکان سے اسکول واپس آیا ۔اور اسی ماہ میں طبیعت ناساز ہونے کی بناء وہ 27 جنوری کو پھر اپنے گائوں واپس ہوا ۔کئی دنوں سے غیر حاضر ہونے کی بناء ہم نے رام چندر کے گھر والوں سے رابطہ قائم کیا۔تب گھر والوں نے بتایا کہ رام چندر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے رام چندر اسکول نہیں آپایا ۔ صدر مدرس وشوناتھ نے بتایا کہ ہم نے ATWکی مدد سے اسکول کے نائب وارڈن کے ہمراہ رام چندر کو علاج ومعالج کے لئے اسپتال شریک کروایا ۔اس کے باوجود رامچندر کی طبیعت ناساز ہوتی گئی جس کی وجہ سے رام چندر کو عادل آباد رمس منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ رامچندر کو خون کی کمی ہونے کی بناء وہ بیمار ی میں مبتلا ہوگیا ۔ڈاکٹروں کے مشورے سے اسے خون چڑھایا جارہا تھاکہ وہ فوت ہوگیا ۔رام چندر نار نور منڈل کے موضع جامڑا کا رہنے والا باپو رائوکا تیسرا فرزند تھا ۔