دہلی ۔رات کے وقت میں زیادہ کرایہ طلب کرنے پر ڈرائیور کا قتل۔

پولیس کے مطابق اتوار کی رات دیر گئے کچھ نابالغ لڑکوں نے جہانگیر کے اٹو میں خان مارکٹ سے کنوڈ پیالس جانے کے لئے سوار ہوئے تھے۔
نئی دہلی۔ایک26سالہ اٹوڈرائیور کو چا ر نابالغ لڑکوں نے کستور با گاندھی مارگ کے قریب اتوار کے روز چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا‘ بتایاجارہا ہے کہ یہ واقعہ رات کے اوقات میں زائد اٹوکرایہ کو لے کر بحث کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

متاثر جہانگیر عالم کو پولیس کی گاڑی میں رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایاگیاجہاں پر دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ڈی سی پی( نیو دیلی) مادھر ورما نے کہاکہ’’ تقریبا11:32کو ہمیںیہ جانکاری ملی کہ ایک اٹو ڈرائیور کنوڈ پیالیس کے این بلاک کے سامنے زخمی حالت میں پڑا ہے۔

پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔مبینہ طور پر حملہ آور چار لوگوں کی اس ضمن میں گرفتاری عمل میں ائی ہے اور قتل میں استعمال کیاجانے والاچاقو بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔ ملزم نابالغ لڑکیو ں کی عمر16سے اٹھارہ سال کے درمیان کی ہے‘‘۔

پولیس کے مطابق اتوار کی رات دیر گئے کچھ نابالغ لڑکوں نے جہانگیر کے اٹو میں خان مارکٹ سے کنوڈ پیالس جانے کے لئے سوار ہوئے تھے۔

ملزمین کے مطابق بحث اس وقت شروع ہوئی جب جہانگیز نے رات کے اوقات میں فی کس بیس روپئے زائد مانگے۔بحث تیزہونے کے ساتھ ان میں سے ایک نے چاقو نکالا اور جہانگیر کی گردن اور کمر پرچلتی گاڑی میں وار کردیا۔

پھر اٹو کنوڈ پیالس کے پاس روکا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے ان میں سے ایک کوعوام نے بلوانت رائے مہتا لائن میں پکڑا‘ وہیں دیگر کو بعد میں گرفتار کیاگیا۔جہانگیر اپنے انکل کے ساتھ جامعہ نگر میں رہتا ہے۔ اس کی بیوی او رچار بچے مغربی بنگال کے مالدہ میں رہتے ہیں

Leave a Comment