دہلی کو مکمل ریاست کے درجہ کی تجویز نہیں : بی جے پی

نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی امکان نہیں کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دے گی جس کا سابق انتخابی منشور میں تیقن دیا گیا تھا۔ ذرائع کے بموجب پارٹی ایک نظریاتی دستاویزات پیش کرے گی، انتخابی منشور نہیں۔ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی تجویز بی جے پی نے بالائے طاق رکھ دی ہے۔ نظم و ضبط کی ابتر صورتحال اور دہلی میں حصول اراضی کے حقوق وہ چند عناصر ہیں جنہوں نے بی جے پی کو اس مسئلہ پر اس بار توجہ دینے سے روک دیا ہے۔