دہلی میں بوگس ووٹرس ، الیکشن کمیشن سے کجریوال کی شکایت

نئی دہلی ۔ /6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج الیکشن کمیشن سے دہلی میں دوشنبہ کو شائع انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے تعلق سے شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ آنے والے اسمبلی چناؤ سے قبل ان کی اصلاح کرلی جائے ۔ پارٹی سربراہ اروند کجریوال اور سینئر قائدین منیش سیسوڈیا اور آشوتوش پر مشتمل عام آدمی پارٹی وفد نے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت سے یہاں ملاقات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دہلی ریاست کی انتخابی فہرستیں مشکوک اور بوگس انٹریز سے بھری پڑیں ہیں ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس میں کجریوال نے دعویٰ کیا کہ تازہ فہرستوں میں تقریباً 8 لاکھ جعلی ووٹرس ہیں جیسا کہ 3,96,914 ووٹرس کے پاس 11,50,509 ووٹر کارڈس ہیں ۔اس کا مطلب ہے کہ ایک ووٹر کے پاس 3 یا 4 کارڈس ہیں ۔