دہلی ایر پورٹ پر انتظار پر مجبور :مودی

بریلی اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج الزام عائد کیا کہ شہری ہوابازی کے عہدیداروں نے جو دہلی ایر پورٹ پر تعینات تھے انہیں اُن کا ہیلی کاپٹر پرواز کرنے کی بروقت اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے وہ جلسہ عام میں شرکت کیلئے تاخیر سے پہنچے ۔ انہوں نے تاخیر سے آمد کیلئے معذرت خواہی کی اور کہا کہ عوام کو اُن کے انتظار میں تیز دھوپ میں بیٹھنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر تکلیف پہنچی کہ عوام کو تیز دھوپ کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ اس کوشش کو ضائع ہونے نہیں دیں گے ۔