نئی دہلی ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج دہشت گردوں کو ’’ گیانی ‘‘ ( علم والا ) قرار دیا اور مشورہ دیا کہ انہیں یوگا کرنا چاہئے تاکہ وہ سماج میں تعمیری کام انجام دینے کے لیے اپنی علم کی دولت کا جائز استعمال کرسکیں ۔ یوگا کے فوائد پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم کا ہونا خطرناک ہے جو لوگ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ بہت ہی تعلیم یافتہ اور علمی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں مگر وہ دہشت گردی میں ملوث ہو کر سماج کو تباہ کررہے ہیں جب کہ انہیں اپنی علمی قابلیت کو سماج کی بہتری کے لیے استعمال کرنی چاہئے ۔۔