کلکتہ13دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 2001میں پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تشدد کا کوئی مقصد نہیں ہوتا ہے ۔دہشت گردانہ حملے کے 17ویں برسی پر ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشت اور تشدد کو کسی بھی صورت میں بند ہونا چاہیے۔ وزیرا علیٰ نے لکھا ہے کہ آج پارلیمنٹ حملے کی 17ویں برسی ہے ۔پارلیمنٹ میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔دہشت گردی اور تشدد کا کوئی مقصد نہیں ہوتا ہے ۔خیال رہے کہ13دسمبر 2001کو ہی دہشت گردو ں نے پارلیمنٹ پر حملہ کردیا جس میں ڈیوٹی پر تعینات پانچ پولس اہلکار، ایک خاتون ریزروپولیس اہلکار، دوپارلیمنٹ حملہ، ایک کیمرہ مین اور باغبان کی موت ہوگئی تھی۔