دہشت گردانہ سرگرمیوں کی جانچ کے لئے این آئی اے ٹیم جمعہ کو ضلع میں ڈیرہ

َٰٖقومی تحقیقاتی ایجنسی ٹیم کی گھنٹوں چلتی رہی پوچھ تاچھ
باندہ : دہشت گردانہ سر گرمیو ں کی جانچ کے لئے ضلع پہنچی این آئی اے ٹیم جمعہ کو بھی ڈیرہ ڈالے رہی ہے۔

مدرسہ کے مولانا او رکشمیر کے طلبہ سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔مدرسہ کے کئی منتظمین کودہلی آکر بیان درج کروانے کی ہدایت دی ہے۔این آئی اے نے جمو ں کشمیر میں چند روزقبل ایک نوجوان آصف کو دہشت گرد انہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شک میں گرفتار کر لیا تھا۔

او راس کے پاس سے ایک ڈائری او رہتھوراضلع کے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے کے زمانہ کی ایک تصویر بر آمد ہوئی۔جس کے سبب این آئی اے کے ڈپٹی ایس پی سنت کمار و انسپکٹر ایس کے چودھری نے شام سے یہاں ڈیرہ ڈال لیا تھا۔

خفیہ طریقہ سے ہتھورا کی دو گھنٹہ جانچ کے بعد دوسرے دن سات گھنٹے مدرسہ میں رہ کر باریکی سے جانچ کی تھی۔اساتذہ او رطلبہ کے دستاویزات کی جانچ کی۔