دھوکہ دہی کے ذریعہ شادی سافٹ ویر انجینئر گرفتار

حیدرآباد ۔ 5 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس نے ایک سافٹ ویر انجینئر کو دھوکہ دہی کے ذریعہ شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ کرن کمار ساکن کرمن گھاٹ جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر ہے سال 2013 ء میں 25 سالہ لڑکی پشپا لتا سے سائی بابا مندر میں لو میریج کی تھی اور بعد ازاں پشپا لتا کو علاقہ سعیدآباد میں کرایہ کے مکان میں رکھا ۔ بی ٹیک کمپیوٹرس کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران اپنی ساتھی طالبہ 24 سالہ سواتھی ساکن سری رام کالونی سے دھوکہ سے دوسری شادی کی اور اُسے گائتری نگر میںایک کرایہ کا مکان حاصل کرتے ہوئے رکھا تھا ۔ دھوکہ سے دوسری شادی کرنے کا پتہ چلنے پر پہلی بیوی پشپا لتا نے چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور پولیس نے کرن کمار کے علاوہ اُس کے باپ شنکر نائک کو گرفتار کرلیا ۔