یروشلم۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کی بیوی کو ایک لاکھ سے زیادہ مالیتی امریکی ڈالر کی دھوکہ دہی کے سلسلہ میں سرزنش کی گئی۔ روزنامہ ہاآرٹس آن لائن کی خبر کے بموجب اٹارنی جنرل اویچل منڈل بلٹ توقع ہیکہ سارا کو ان پر عائد الزامات کے بارے میں چند ہفتوں میں مطلع کریں گے۔ شبہ ہیکہ وہ وزیراعظم کی سرکاری قیامگاہ پر باورچی کو کھانے کے بارے میں ہدایتیں دے رہی ہوں گی جو ان کا روز کا معمول ہے۔ اس حقیقت کو اب تک چھپایا گیا تھا کہ وہ ایسا کیا کرتی تھیں۔