دھوکہ دہی سے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال ایک نوجوان گرفتار

حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے دھوکہ دہی کے ذریعہ ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ جی سریکانت ساکن بی این ریڈی کالونی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے گاہک ڈی سرینواس راو کے ڈیبٹ کارڈ کا سرقہ کیا تھا اور جاریہ سال جون میں ہاکنگ سافٹ ویر کے ذریعہ مسروقہ ڈیبٹ کا استعمال کیا اور اس کے ذریعہ آر ٹی سی کے آن لائن ٹکٹس کی بکنگ کی اور بعدازاں اس کے ذریعہ چینائی کا سفر کیا ۔ سابق میں بھی سائبر کرائم پولیس نے سریکانت کو اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔