دھوکہ دہی سے محفوظ رہنے شعور بیداری ضروری

نظام آباد:19؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قومی یوم صارفین کے موقع پر اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر شیشادری نے کہا کہ صارفین دھوکہ دہی کی صورت میں ان کے حقوق کی ادائیگی کیلئے متعارف کردہ قانون کا سہارا لیتے ہوئے اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء نوجوانوں کو قانون کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی خواہش کی۔ سماج میں ہرشخص صارفین کے حقوق کے بارے میں واقفیت حاصل کرتے ہوئے طلباء و نوجوانوں کو اس بارے میں واقف کرانے کیلئے اقدامات کریں۔ ریالیاںاور مہم کے ذریعہ اس بارے میں شعور بیدار کرنے کی خواہش کی۔ کھانے کی اشیاء کی خریدی کے موقع پر اس کے معیار کے بارے میں دریافت کریں اور ہر چیز خریدتے وقت رسید ضرور حاصل کریںاگر کوئی شخص دھوکہ دہی کے ساتھ کوئی بھی چیز فروخت کرنے کی صورت میں تاجر پر کنزیومر فورم میں مقدمہ درج کرواسکتے ہیں۔ اس موقع پر کلکٹریٹ میدان سے اسکول مدارس کے طلباء و طالبات کے ذریعہ ریالی نکالی گئی۔ اس ریالی میں حقوق کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کنزیومر کے صدر راجیشوری،بودھن میونسپالٹی بھرت نگیش، ڈی ایس او کنڈل رائوبھی موجود تھے۔