دھوپ کی تمازت سے ایک شخص فوت

یلاریڈی۔/2جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی مستقر سے تعلق رکھنے والا 55سالہ پوشیا نامی شخص دھوپ کی شدت سے تمازت پر فوت ہوگیا۔ پوشیا زراعت کے کام سے جاکر دوپہر گھر آیا اور بے ہوشی کی حالت میں اسے افراد خاندان نے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ لیکن تھوڑی دیر میں ہی پوشیا فوت ہوگیا۔ یلاریڈی مستقر پر گذشتہ ایک ہفتہ سے تیز دھوپ سے عوام پریشان ہیں۔ دن بہ دن دھوپ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے دو دنوں میں دو افراد کی موت دھوپ کی تمازت سے ہونے پر مقامی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ چلچلاتی دھوپ نے عام افراد کو شدید متاثر کررکھا ہے جس سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کئے جارہے ہیں۔