دھونی کے گھر میں سرقہ

ممبئی ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے نوائیڈا کے گھر میں چوری ہوئی۔ یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب فلور کے کیئر ٹیکر نے محسو س کیا کہ ایک ایل ای ڈی ٹیلی ویژن غائب ہے۔ واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ دھونی نے یہ فلیٹ ایک شہری وکرم سنگھ کو کرائے پر دیا تھا۔