نارتھ ساونڈ۔4جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ونڈے کرکٹ میں16سال بعد سست ترین نصف سنچری اسکور کرنے والے قومی بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے میچ میں114گیندوں پر 54رنز کی اننگز کھیلی۔ قبل ازیں سست بیٹنگ کا ریکارڈ سورو گنگولی کے نام درج تھا جنہوں نے 2005 میں سری لنکا کے خلاف105گیندوں پر 50رنز بنائے تھے۔