ایڈیلیڈ۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنی تمام تر توجہ پہلے ٹسٹ پر مرکوز کرچکی ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا پریسیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ ٹور مقابلہ کا کل آغاز ہورہا ہے۔ پہلے ٹسٹ سے قبل مہیندر سنگھ دھونی کی جمعہ کو ٹیم میں شمولیت متوقع ہے، لیکن پہلے ٹسٹ میں ان کی شرکت ہنوز غیریقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔ ویراٹ کوہلی ، روہت شرما اور مرلی وجئے آج ہیوز کی آخری رسومات کی تقریب میں موجود تھے اور وارم اپ مقابلے میں ان کی شرکت متوقع ہے۔