نئی دہلی۔10اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی وجے ہزارے ٹرافی میں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل سکتے ہیں۔ جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد گھریلو ٹیم میں دھونی کے کھیلنے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔ وہ جھارکھنڈ کی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں لیکن وہ گروپ لیگ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی تھی ۔ وہ حال ہی میں ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔دھونی گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور ان کی بیٹنگ پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ٹسٹ سے سبکدوشی کے بعد دھونی محدود اووروں میں ہی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے رواں برس 15 ونڈے اور سات ٹی20 میچوں میں ہی حصہ لیا ہے جبکہ گھریلو کرکٹ میں بھی وہ حصہ نہیں لیتے ۔وجے ہزارے ٹرافی کے سبھی ناک آؤٹ میچ بینگلورو میں کھیلیں جائیں گے ۔یاد رہے ونڈے ٹیم نے دھونی کے ہمراہ دنیش کارتک کو بھی بحیثیت بیٹسمین لایا جارہا ہے جبکہ ٹسٹ میں ریشپ پنتھ نے دھماکہ خیز آمد کا اعلان کیا ہے جس سے دھونی پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔