ملبورن ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے میں دو متواتر غیرمختتم اننگز کے ساتھ اپنا ردھم حاصل کرلینے کے بعد ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے تازہ آئی سی سی بیٹنگ درجہ بندی میں دو مقامات کی ترقی پر آٹھواں رینک پالیا ہے۔ دھونی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 45 ناٹ آؤٹ اور زمبابوے کے مقابل 85 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے۔ انھوں نے اپنی ٹیم کی 10 متواتر ورلڈ کپ کامیابیوں میں قیادت کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ کا ریکارڈ پیچھے بھی کیا ہے۔ رکی پانٹنگ آسٹریلیا کیلئے سب سے زیادہ 21 میچز جیتے۔ تازہ درجہ بندی میں ویراٹ کوہلی 4 اور شکھر دھون 7 نمبر پر ہیں جبکہ اے بی ڈی ولیرس اول، کمار سنگاکار دوم اور ہاشم آملہ سوم درجہ رکھتے ہیں۔