ناٹنگھم 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ اسٹمپس کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ دھونی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سنگاکارا کے زیاد ہ ا سٹمپس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہفتہ کو ناٹنگھم کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں دھونی جب میدان میں اترے تو وہ وکٹوں کے پیچھے زیادہ اسٹمپس کرنے میں سنگاکارا کے ہم پلہ تھے لیکن انہوں نے اس میچ میں انگلش قائد ایلسٹرکک اور جو روٹ کو سٹمپس آوٹ کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا۔دھونی نے 382 میچوں کی 452 اننگز میں 131 سٹمپس کئے، سنگاکارا 129 سٹمپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔