ممبئی۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم ریلیز سے قبل نئے تنازعہ کا شکار ہوگئی۔ ایک سیاسی جماعت نے فلم میکرز کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس فلم کے مراٹھی ورژن کو ریاست مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔سیاسی جماعت کے کارکن کا خیال ہے کہ اس فلم کا مراٹھی ورژن جاری کیا جاتا ہے تو مراٹھی فلم سازوں کو اس کی قیمت چکانا پڑیگی جو پہلے ہی سے مالی مسائل سے دوچار ہیں۔ سیاسی پارٹی نے فلم کے پروڈسرز کو بھی اس حوالے سے خط میں اپنے تحفظا ت سے آگاہ کر دیا ہے۔
بیل کی انگلش ٹیم میں واپسی کا امکان
لندن ۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے سنئیر بیٹسمین ایان بیل کی دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم میں واپسی کا امکان ہے ۔بیل کو 2015-16 میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ وہ گزشتہ سال نومبر میں یو اے ای میں پاکستان کے خلاف سیریز بھی نہیں کھیلے تاہم برصغیر کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز میں موقع دیا جاسکتا ہے۔