پرتھ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان جیسن ہولڈر نے آج کہا ہے کہ انہوں نے ہندوستانی کپتان مہندرسنگھ دھونی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ میں کل ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے مقابلے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہولڈر نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران دھونی کے قیادت میں کھیلتے ہوئے انہوں نے قیادت کے بارے میں سیکھا ہے جیسا کہ دھونی ایک پرسکون کپتان ہونے کے علاوہ ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑی انکی کافی عزت کرتے ہیں۔ہولڈر کے لئے صرف دھونی ہی نہیں بلکہ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیرس بھی متاثر کن کھلاڑی ہیں۔واکا کی وکٹ پر اچھال اور اپنے ٹیم کی کامیابی کے ضمن میں ہولڈر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم ایک طاقتور ٹیم ہے جن کے خلاف بہتر مظاہرے کے لئے انکے ساتھی کھلاڑی پرعزم ہیں۔