دھان کی عدم خریدی پر کاشتکاروں کا دھرنا

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دھان کی عدم خریدی پر کاشتکاروں نے آج آئی کے پی کے زیراہتمام گمبھی راؤ پیٹ میں خریدے جانے والے دھان کے مرکز پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ سینکڑوں کاشتکار آج اپنے اناج کے ساتھ مرکز پر دھرنا منظم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دو یوم سے آئی کے پی کے ذمہ داروں نے باردان ( تھیلے ) کی عدم موجودگی کا بہانہ کرتے ہوئے دھان کی خریدی کو بند کردیا ہے جس کی وجہ یہاں ہزار کنٹل دھان کا ذخیرہ جمع شدہ ہے جس کو آئی کے پی کے ذمہ داروں نے خریدی سے انکار کررہیں ۔ جبکہ بارش کے پیش نذر ہمارا کافی بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔ کاشتکاروں نے ذریعہ فون اس بات کی اطلاع آر ڈی او سرینواس کو دی جس پر آر ڈی او نے کاشتکاروں کو تیقن دیا کہ وہ آئی کے پی کے ذمہ داروں کو دھان کی خریدی کا کام شروع کرنے کی فوراً ہدایت دیں گے ۔