دھاندلیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ضروری

یلاریڈی ۔ 15۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اندرا ماں مکانات اسکیم میں بدعنوانی کرنے پر ہر ایک کے خلاف کارروائی ضرور کی جائیں گی کہہ کر CBCID سرکل انسپکٹر مسٹر اودے کرن نے انتباہ دیا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ موضع میں مکانات کی تعمیرات پر تحقیقات کیں ۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بتایا کہ ضلع میں بودھن اسمبلی حلقہ اور یلاریڈی اسمبلی حقلہ کے کلور تھی ۔ سدا پور ، پولکم پیٹ ، بلوم پلی مواضعات میں اندر اماں مکانات اسکیم میں ہوئی دھاندلیوں کی پہلے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ضلع میں سال 2004 سے 2014 تک کئے گئے اندرا ماں مکانات کی تعمیرات میں کثرت سے بدعنوانی ہونے کی ہاوزنگ P.D مسٹر چتنیا کمار کی شکایت پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ضلع میں 129202 اندرا ماں مکانات کی تعمیرات کئے جانے کا ریکارڈ میں درج ہے ۔ جس میں کتنے تعمیر کئے گئے اور کتنے عدم تعمیر کے بلوں کو ادا کیا گیا ۔ تمام بل مستحق افراد کو پہنچی یا نہیں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ سب سے پہلے اندرا ماں مکان ہے یا نہیں ، ہی تحقیق ہورہی ہے ۔ اس موقع پر CBCID سرکل انسپکٹران اودے کرن ، وینکٹیش ، سب انسپکٹران سلمان راج ، ناگیندر ، ہیڈ کانسٹبل رشید علی نے لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ موضع میں گھر گھر جاکر تحقیقات و انکوائری کی ۔ اندرا ماں مکانات اسکیم میں ہوئی کروڑوں کی بدعنوانی پر تلنگانہ سرکار نے جنگ کا اعلان کردیا ہے ۔ اب اس بدعنوانی کے دائرے میں کتنے عہدیدار اور سیاسی قائدین کھینچے چلے آتے ہیں انتظار کر کے دیکھنا ہوگا کیونکہ کتنی غریب خاندان ایسے بھی ہیں کہ ان کے نام پر مکان منظور ہوا اور انہیں پتہ بھی نہیں ۔