دکن ریڈیو پر تعلیم اور روزگار سے متعلق نشریات

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ پروگرام میں ’’ تعلیم اور روزگار ‘‘ سے متعلق سوالات کے ماہر تعلیم ایم اے حمید نے بڑی عمدگی سے جوابات دیئے۔ اس میں صبح سے ہی سوالات کو فون پر ریکارڈ کیا گیا تھا اور دوران پروگرام سوالات کو شامل کیا گیا۔ پروگرام کو آرڈینیٹر جناب زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر نے نہایت عمدگی کے ساتھ سوالات کو پیش کیا۔ مسلم نوجوانوں کا یہ تاثر ہے کہ وہ اپنے اکیڈیمک امتحانات ڈگری، انجینئرنگ، مینجمنٹ، اسٹڈیز میں اچھا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن وہ مسابقتی امتحانات میں ناکام کیوں ہوتے ہیں اس کے جواب میں کہا کہ اس کیلئے کوئی خاص کتاب یا نصاب نہیں ہوتا۔ جنرل نالج کو بڑھانے اور ذہنی رجحان کے سوالات کو سمجھنے اور اس کے مطابق تیاری کرنا چاہیئے۔ ایک پوسٹ کیلئے 1:10 کا تناسب سے مقابلہ ہوتا ہے اور یہ مسابقتی امتحان ہے۔ اس طرح کے کئی سوالات کو شامل کرتے ہوئے ان کے جوابات کو ایم اے حمید نے نہایت عمدگی سے دیا۔ اس پروگرام میں محمد منیر، فہیم انصاری، صفا، حنایاسمین نے معاونت کی۔ سوالات مسٹر سراج الدین، عقیل احمد، ظہیر، صمد اور دیگر موجود تھے۔زاہد فاروقی نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔