دو ناقص اوورس ، ہندوستان کی ناکامی کا سبب

ایک اوور میں 3 چھکے یا چوکے نہیں دیئے جاسکتے ،شکست پر دھونی کا تبصرہ
دھرم شالہ۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میچ میں دو یا تین ناقص اوورس جن میں کٹ باؤنڈریز لگائی گئی تھیں۔ ہندوستانی کے لئے بہت مگر نقصان دہ ثابت ہوئے۔ واضح رہے کہ ایچ پی سی اے اسٹیڈیم پر گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ہندوستانی بولرس اپنے 199 رنز کے مجموعی اسکور کے دفاع میں ناکام ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 وکٹس سے آسان کامیابی حاصل کی۔ 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ’’مین آف دی میچ‘‘ جین پال ڈومنی نے 16 ویں اوورس میں اکشر پٹیل کی خوب پٹائی کی اور 3 چھکوں کے ساتھ 22 رنز بنایا تھا۔ دھونی نے کہا کہ بولرس کے لئے یہ لازمی تھا کہ وہ اپنے نشانہ کے حصول کیلئے پوری طاقت و مہارت کا استعمال کرتے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ دھونی نے کل کے میچ میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد کہا کہ ’’صورتحال کو دیکھنے سے ایسا معلوم ہورہا تھا کہ یہ صرف بیٹسمین کی جنگ تھی جب بھی بولرس کا دباؤ محسوس کیا گیا، بیٹسمین بڑے شاٹس لگا رہے تھے۔ اور اگر آپ (بولرس) یہ دیکھتے ہیں تو سمجھنا اہم ہوگا کہ آئندہ گیند کیسی ڈالی جائے۔ ایک ہی اوور میں آپ (بولرس) کئی چوکے اور چھکے نہیں دے سکتے کیونکہ اس سے حریف بیٹسمین کے حوصلے بلند ہوتے ہیں‘‘۔ کپتان دھونی اگرچہ اپنے بولرس سے بہت زیادہ ناخوش تو نہیں تھے، لیکن کہا کہ کل کے میچ میں دو تین ناقص اوورس کافی نقصان پہونچائے ہیں۔ اکشر پٹیل نے 16 ویں اوورس میں ناقص بولنگ کے ذریعہ 22 رنز دے دیئے اور 19 ویں اوورس میں بھوونیشور کمار نے ابتدائی دو گیندوں میں ایک چھکہ اور ایک چوکا دے کر جنوبی افریقہ کی کامیابی کو یقینی بنادیا تھا۔