نابلس ۔(اسرائیل) /27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی کنارہ میں دو فلسطینیوں نے آج ایک اسرائیلی سپاہی کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا جبکہ فوج نے انہیں گولی ماردی ۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ حملہ آور 17 سالہ محمد صباحنے اور 23 سالہ نور الدین صباحنے اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ میں جنین کے قریب قبائیہ کے ساکن ہیں ۔ شمال مغربی کنارہ میں آج یہ دوسرا واقعہ تھا جبکہ ایک اور فلسطینی نے یروشلم میں ایک اسرائیلی سپاہی کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا تھا ۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ۔