حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) الوال پولیس اور سی سی ایس پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کثیر مقدار میں اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس الوال ڈیویژن سید رفیق نے بتایا کہ 30 سالہ آتیہ شیشادھری ساکن کشائی گوڑہ متوطن بنگلور اور 26 سالہ ٹی وجئے ساکن کشائی گوڑہ متوطن گنٹور کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 31 لاکھ 50 ہزار مالیاتی اشیاء بشمول 68تولہ طلائی زیورات ایک کار قیمتی دس گھڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران ان دونوں سارقین نے اس بات کو قبول کیا کہ ان دونوں نے دیگر دو سارقین کے ساتھ ملکر 150 موٹر سائیکلیں اور 20 کاروں کا سرقہ کیا تھا اور انہیں اسکراپ میں فروخت کردیا تھا اور یہ لوگ ستمبر 2014 میں جیل سے رہاء ہوئے تھے ۔