حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) غیرقانونی سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے والے دو خطرناک روڈی شیٹر کے خلاف کمشنر پولیس نے پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈی شیٹرمحمد فردوس عرف شوٹر فردوس بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے اور اس نے شہر میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، رہزنی اور دیگر سنگین وارداتیں انجام دی تھیں جس کے نتیجہ میں عوام اس سے خوفزدہ ہے ۔ جاریہ سال اس نے ہمایوں نگر فرسٹ لانسر علاقہ میں ایک کار میکانک کا قتل کیا تھا ۔ اسی طرح کمشنر پولیس نے سید ارشد بختیار عرف امجد جو گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے علاقہ بنجارہ ہلز ، ہمایوں نگر اور دیگر مقامات میں غیر قانونی سرگرمیوں سے عوام کو خوفزدہ کررہا تھا ۔ شہر میں جرائم کی روک تھام کی کارروائی کے سلسلے میں مذکورہ دونوں روڈی شیٹرس کو پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا گیا ہے ۔